Friday, 29 November 2024


آئی بی اے ورچوئل یونیورسٹیز کا رکن بننے والا پہلا ادارہ

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) آئی بی اے کو اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کے ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کی مرکزی یونیورسٹیز کی رکنیت مل گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق آئی بی اے پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جو ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کا رکن بنا ہے۔ ورچوئل انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی فیکلٹی سے بالعموم اور بالخصوص اکنامکس اور فنانس کے شعبوں میں اور سینٹر فاربزنس اینڈ اکنامک ریسرچ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اسسٹنٹ پروفیسربرائے اکنامکس ڈاکٹر عادل ناکھوڈا آئی بی اے اور ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کے مابین کوآرڈی نیٹر کے طور پر کام کریں گے۔ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس اینڈ فنانس کی ڈاکٹر خدیچہ باری ان کی معاونت کریں گی۔ آئی بی آے پاکستان میں تربیت کی فراہمی کےلیے سہولتیں فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کی رکنیت سے آئی بی اے کو تدریس اور تحقیق کے دونوں شعبوں میں نیٹ ورکنگ کے مواقع مل سکیں گے۔

Share this article

Leave a comment