Thursday, 28 November 2024


خیر پور میں ٹریفک حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5۰  سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترخواتین اور بچے  شامل ہے۔

ڈی سی او خیر پور نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے۔

اس سے پہلے ہائی وے پولس کے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ نے  بتایا کہ منگل کی صبح خیر پور کے نزدیک ٹھیٹری بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے کے قریب ٹھیٹری بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد جیسے ہی سڑک پر آئی تو آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو خیبر پور سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

Leave a comment