Thursday, 28 November 2024


شہر کراچی میں دو مسلح حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)کراچی شہرمیں دو مسلح حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کو پولیس پر حملے کا پہلا واقعہ شہر کی مصروف ترین سڑک ایم ایم اے جناح روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد نے پولیس موبائل کے اندر دھماکہ خیز مواد پھینکا جس میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔

اس موبائل میں پانچ پولیس اہلکار سوار تھے، جن میں تین پیچھے اور دو آگے موجود تھے۔ 

زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمشیر اور سپاہی مبین کے نام سے کی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا تھا-

پولیس حکام کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا مختلف حملہ ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ’ایسے بزدلانہ واقعات پولیس کے حوصلے کو کبھی ختم نہیں کر سکتے اور پولیس افسران اور جوان دہشت گردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے رہیں گے۔

Share this article

Leave a comment