Friday, 29 November 2024


دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار!

 

 ایمزٹی وی(بزنس)امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے دوران خام تیل بھی بارہ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ذرائع کے مطابق  دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں ترقی کی شرح کم رہنے کی توقع ہے جس کے باعث امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹیں تیرہ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں ہیں۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں دو فیصد، ماسکو میں پانچ اور شنگھائی میں ساڑھے تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل کی قیمت میں بھی کاروبار کے دوران ایک ڈالر اکتالیس سینیٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت انتیس ڈالر اناسی سینیٹ فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

Share this article

Leave a comment