Friday, 29 November 2024


مسلم خواتین انگریزی سیکھیں یا برطانیہ چھوڑ دیں، ڈیوڈ کیمرون

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےتارکین وطن کیلئے انگلش سیکھنا لازمی قرار دے دیا۔ برطانیہ میں تارکین وطن کو انگلش کا ٹیسٹ دو سال میں پاس کرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو ان پر برطانیہ کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش زبان کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نرالی منطق اپنا تے ہوئے کہا ہے کہ دقیانوسی خیالات کی وجہ سے شدت پسندی پیدا ہورہی ہےجس میں انگلش سیکھنے سے کمی آئے گی۔ برطانیہ میں رہنا ہے تو انگلش سیکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین مختلف کمیونیٹوں کے درمیان امتیازی رویوں کو کم کریں.

مسلمان خواتین کو انگریزی سکھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور انگریزی بہتر نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تقریباًبائیس فیصد مسلمان خواتین ایسی ہیں جو بہت کم انگریزی زبان جانتی ہیں یا بالکل نہیں جانتیں۔

 

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے معاشرے سے الگ افراد کو برطانوی معاشرے میں ضم کرنے کیلئے انگریزی سیکھانے کا اہتمام کیا ہے جس کے لئے بیس کروڑ پاونڈ مختص کئےگئے ہیں۔

 

Share this article

Media

Leave a comment