Friday, 29 November 2024


فروغ علم کا سلسلہ جاری رہے گا، دہشت گرد ناکام ہوں گے، جامعہ کراچی میں ریلی!

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرنے سانحہ باچاخان یونیورسٹی میں ملوث دہشت گردوں کی بہیمانہ قتل وغارت گری جس میں معصوم اور پر امن شہری،طلبہ واساتذہ نے جام شہادت نوش کیا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سمجھتے ہیں اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے طلباءوطالبات تعلیم سے محروم ہوجائیں گے،یہ ان کی خام خیالی ہے

. ان ظالم دہشت گردوں کے خلاف ہمارے ارادے اور پختہ ہورہے ہیں اور اس وقت پوری قوم کراچی تا خیبر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے اس ناسور کو صفحہ ہستی سے نیست ونابود کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ شہداء چارسدہ کی یاد میں ایڈمنسٹریشن بلاک تاسلورجوبلی گیٹ نکالی گئی مذمتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے اور وہ انسانیت کے ساتھ ساتھ اسلام کے بھی دشمن ہیں ،ہمیں ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے اور الزام تراشی کرنے کے بجائے ہر سطح پر اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Share this article

Leave a comment