Friday, 29 November 2024


مزید14 تعلیمی ادارے حساس قرار!

ایمز ٹی وی (تعلیم) جیکب آباد کے 14 تعلیمی ادارے حساس قرار دینے کے بعد ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے بعد پورے ملک کی طرح جیکب آباد میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور جیکب آباد کے 14 تعلیمی اداروں کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں بحریہ،ٹی سی ایف، القاسم سمیت دیگر نجی اسکول شامل ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے حساس قرار دیئے گئے تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی محسن خان نے اپنے دفتر میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان سے میٹنگ کی۔ نجی اسکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی کہ اسکولوں کا انٹری گیٹ ایک رکھیں سی سی ٹی وی کیمرہ اسکولوں میں نصب کئے جائیں پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز بھی اسکول کی سیکورٹی پر مامور کئے جائیں پولیس پیٹرولنگ کرتی رہے گی۔

Share this article

Leave a comment