ایمز ٹی وی (اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں حکام طلبہ، فیسوں، ردی اور کاغذوں کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمانہ انکوائری میں یونیورسٹی میں 52 کروڑ روپے کی بدعنوانی ثابت ہو گئی ہے جس کے بعد سکینڈل کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ طالب علموں کی فیسوں میں بھی گھپلا کیا گیا اور کلرکوں نے جعلی بنک رسیدیں، مہریں بنا کر ایک سمسٹر میں 60 لاکھ روپے خردبرد کئے، یونیورسٹی کے محکمہ خزانہ حکام پر بھی پانچ کروڑ روپے گھپلے کا الزام ہے ۔یونیورسٹی کے خزانچی، ایڈیشنل خزانچی، کلرک، پرنٹنگ افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ یونیورسٹی میں کتابوں اور دیگر سٹیشنری کیلئے خریدا گیا کاغذ غیر معیاری نکلا اور صرف ایک سمسٹر میں کاغذ کی خریداری کی مد میں 40 کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا ۔ غیر معیاری کاغذ کی خریداری میں اسسٹنٹ خزانچی، اور مارکیٹنگ آفیسر ملوث ہیں جبکہ یونیورسٹی کا پرنٹنگ آفیسر بھی 7 کروڑ روپے ہڑپ کر لیا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں حکام کروڑوں روپےہڑپ کرگئے
- 12/11/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1622 K2_VIEWS
Leave a comment