Thursday, 28 November 2024


سابق پاکستانی ٹیسٹ کر کڑر چل بسے

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے 88 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسرار علی چل بسے، انھوں نے60 کی دہائی میں  ملک کیلیے4 ٹیسٹ کھیلے تھے،انھیں آبائی شہر اوکاڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازہ جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

اسرار علی قیام پاکستان سے قبل  یکم مئی 1927 کو بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے،لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین اور میڈیم پیسرکو 1952 میں دورئہ بھارت کے لیے پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا،16 اکتوبر 1952 کو نئی دہلی میں ان کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا، اس وقت پاکستان کی قیادت عبدالحفیظ کاردار کررہے تھے،ٹیم میں نذر محمد، حنیف محمد، فضل محمود اور امتیاز احمد جیسے اسٹارز بھی موجود تھے، اس میچ میں اسرار بطور بیٹسمین شامل ہوئے لیکن پہلی اننگز میں صرف ایک اور دوسری میں 9 رنز بناسکے۔ اس دورے میں وہ 2 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ڈراپ ہو گئے۔

پھر 7 سال بعد دورئہ آسٹریلیا کے لیے منتخب ہوئے، انھوں نے آسٹریلیا میں بطور لوئر مڈل آرڈر بیٹسمین اور اٹیک بولر 2 ٹیسٹ کھیلے، یہ ان کے کیریئر کا آخری دورہ تھا۔ اسرار نے چار طویل فارمیٹ کے میچزمیں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے33 رنز بنائے اور 6 وکٹیں اپنے نام کیں، انھوں نے 40 فرسٹ کلاس مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے 1130 رنز بنانے کے ساتھ 114 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

Share this article

Leave a comment