Thursday, 28 November 2024


پاک بھارت کرکٹ کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے کا فیصلہ

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، شنوائی نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی بگ تھری کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر سکتا ہے۔ بھارت نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے پاکستان کو آٹھ سال میں چھ سیریز کھیلنے کا سبز باغ دکھایا ، معاہدے کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اس سلسلے کی پہلی سیریز دوہزار پندرہ میں کھیلی جانی تھی ، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے گزشتہ برس سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ۔ بی سی سی آئی حکام نے دو ہزار سولہ میں بھی سیریز کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے معاملہ آئی سی سی کی دبئی میں جاری میٹنگز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، چئیر مین پی سی بی شہریار خان بورڈ اجلاس میں پاک بھارت سیریز کا معاملہ اٹھائیں گے، انصاف نہ ملنے کی صورت میں بگ تھری کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ پی سی بی کے پاس دوسرا آپشن بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا ہے ۔

Share this article

Leave a comment