Friday, 29 November 2024


جمہوری حکومت میں طلبہ یونین پر پابندی باعث حیرت ہے

ایمزٹی وی (تعلیم)ملک میں جمہوری حکومت ہونے کے باوجود طلبہ یونین پر پابندی باعث حیرت اورجمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انجمن طلبہ اسلام شعبہ تعلیم کے ساتھ روارکھی جانے والی ناانصافیوں اور بدعنوانیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہارناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی افتخار علی نوری نے مرکزانجمن طلبہ اسلام پر جامعہ اردوکے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ مسائل کے حل، طلبہ بہبود کے امور اور صحت مند سرگرمیوں کے لئے طلبہ یونین کو بحال کیا جائے کیونکہ طلبہ یونین چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہے جس سے پر امن تعلیمی ماحول سازگار ہوتاہے۔ اس موقع چیئر مین یونیورسٹیزاینڈکالجز کونسل برادر واجد اکبر نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی سے طلبہ کی وسعت نظری کو کمزور اور قوت عمل کو منجمد کیا جارہا ہے طلبہ تنظیموں کے کمزور ہونے سے طلبہ میں مثبت سرگرمیاں دم توڑرہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment