Friday, 29 November 2024


بھارت نے ویزے جاری کردیئے

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئےاحمد شہزاد سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے جاری کردئیے گئےتفصیلات کےمطابق دھرم شالا میں ریاستی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوائنٹی کے دوران سیکورٹی نہ دینے اور میچ کسی اور وینیو پر منتقل کرنے کے مطالبے کے بعد پاکستان ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت پو سوالیہ نشان لگ گیا ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آؓباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں،ابتدائی طور پر اوپنگ بلے باز احمد شہزاد سمیت 6 کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹٰی خدشات اور ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کی جانب سے سیکورٹی مہیا کیے جانے کے انکار کے بعد اب قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت وفاقی وزارت داخلہ کی سیکورٹی رپورٹ سے مشروط ہے وزارت داخلہ نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے،جو آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وزیر اعظم کو بھجوا دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ دھرم شالہ کی ریاستی حکومت کا رویہ اور انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث قومی ٹیم کی شرکت پر تا حال فیصلہ نہیں کیا گیا،بھارتی بورڈ کی جانب سے دھرم شالہ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا کلکتہ منتقل کئے جانے پر بھی غور جاری ہے،اور اس حوالے سے  بی سی سی آئی نے  کلکتہ کو متبادل وینیو کے طور پر تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Share this article

Leave a comment