Friday, 29 November 2024


شاہد آفریدی کی وزیر اعظم سےاپیل

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستانی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسکول اور کالج کی سطح پر کرکٹ عملاً ختم ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے حکومت پاکستان کو اس بارے میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے شاہد آفریدی نے کہا کہ اسکول اور کالج کرکٹ ایک زمانے میں ہماری نرسری ہوتی تھیں۔ اب نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اکیڈمیز کی ضرورت ہے۔ اس وقت ملک میں کئی اکیڈمیز ضرور ہیں جو پروفیشنل انداز میں کام کرتی ہیں ۔ لیکن ان تک رسائی غریب بچوں کی دسترس سے باہر ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ آگے آئے اور ملک کے سب سے مقبول کھیل کو بچانے اور اسکول اور کالج کرکٹ کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نواز شریف سے کے نام کی گئی اپیل کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرےاس بیان پر میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر شہ سرخیاں بنا رہا ہے۔ میرا مقصد قطعی یہ نہیں تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بائی پاس کروں انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ اور خاص طور پر گراس روٹ کرکٹ کی بہتری کا کوئی میکانزم نہیں ہے۔ اس سلسلے میں فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں۔

Share this article

Leave a comment