Friday, 29 November 2024


شہباز شریف نے خصوصی بچوں کیلئے ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خصوصی بچوں کے لئے ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، محمد شہباز شریف کہتے ہیں کہ طلبہ ان شعبوں میں تعلیم کو ترجیح دیں جس سے صنعتیں چلیں ، زراعت اور معیشت کو فروغ ملے ۔ پی اے ایف بیس لاہور میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ، خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانا چاہتے ہیں،خصوصی بچوں کی دیکھ بھال معاشرتی ذمہ داری ہے ، خصوصی بچوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے خصوصی بچوں کو انمول صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کا اہم ادارہ ہو گا پنجاب حکومت منصوبے کی تکمیل کےلیے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے خصوصی بچوں کی دیکھ بھال فرض اور قرض ہے ، اس فرض کو شفافیت اور ذمہ داری سے ادا کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 500 اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی ، محمد شہباز شریف نے زور دیا کہ نوجوانوں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنی چاہئیے ۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا

Share this article

Leave a comment