Friday, 29 November 2024


شوال :پاک فضائیہ کا آپریشن ، 21 دہشتگرد مارے گئے

ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جب کہ زمینی دستے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشترکہ کارروائی میں گزشتہ رات سے اب تک 21 دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سے جاری ہے تاہم گزشتہ ماہ سے اس آپریشن کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت شوال سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔

Share this article

Leave a comment