Thursday, 28 November 2024


نواز شریف اور آصف زرداری ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،شیخ رشید

ایمز ٹی وی (جہلم) جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا   ہے کہ گزشتہ روز کی میری تقریر کو تجزیہ نگاروں نے بڑی تنقید کا نشانہ بنایا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو حکمران عوام کا خون چوس کر اورقوم کا پیسہ لوٹ کر حکومت میں آئے ایسے نظام کو آگ لگا دینی چاہئے، انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، آج ہمیں طعنہ دیا جارہا ہے کہ ہم جمہوریت کے خلاف ہیں جب کہ ہم چوروں، لٹیروں، کرپٹ اور دھاندلی سے آنے والی حکومت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ نکالا گیا،نواز شریف میں اگر ہمت ہے تو اپنا وارنٹ نکال کر بتائیں۔ جب کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں سے کوئی کچھ نہیں پوچھ رہا۔لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس اسمبلی میں منی لانڈرنگ کرنے والا وزیر اعظم اور منی لانڈرنگ کرانے والا وزیر خزانہ بیٹھا ہو اس اسمبلی کی زندگی اور موت کی کیا حیثیت ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ابھی ایک استعفیٰ مریم نواز کا آیا ہے تو سمجھئے استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور شریف برادران کا استعفیٰ بھی جلد آئے گا، انہوں نے کہا کہ امن کا یا جنگ کا فیصلہ عمران خان نے 30 نومبر کو کرنا ہے اور ان کا جو فیصلہ ہوا میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

Share this article

Leave a comment