Thursday, 28 November 2024


’’ ماہ میر‘‘ آرٹ اور اسکرپٹ کے لحاظ سے عمدہ فلم ہے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم ’’ ماہ میر‘‘ ہدایت کاری، سینماٹوگرافی، آرٹ اور اسکرپٹ کے لحاظ سے عمدہ فلم ہے، فلم نہ صرف تفریحی مواد سمیٹے ہوئے ہے بلکہ نوجوان نسل کو میر کی شاعری سے روشناس بھی کرواتی ہے۔

کہانی ایک نوجوان شاعرجمال کے گرد گھومتی ہے جو عہد حاضر میں موجود دیگر شاعروں سے منفرد نقطہ نظر اور اسلوب رکھتا لیکن معاشرے کی روایات کے ہاتھوں اپنی سوچ اور خیالات پر سمجھوتا نہیں کرتا، چاہے کتنے ہی ابتر حالات میں گزر بسر کررہا ہو۔ فلم میں منظر صہبائی نے اردو نقاد (ڈاکٹر کلیم) کا کردار ادا کیا ہے اور فلم میں جمال کو شاعری میں معاونت فراہم کرتے ہیں ۔

جمال پرمیر کا کلام پڑھتے ہوئے میر جیسی دیوانگی طاری ہوتی ہے،فلم میں جمال ایک لڑکی کے سحر میں گرفتار ہوجاتا ہے جس کا کردارایمان علی نے انجام دیا ہے۔ فہد مصطفی ، ایمان علی اور علی خان مناسب اداکاری کرتے نظر آئے۔ موسیقی نے کہانی کے ربط کو آگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

Share this article

Media

Leave a comment