Friday, 29 November 2024


پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں دو کھرب چالیس ارب روپے لگائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2002میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے فری ہولڈ زون بنانے کے بعد عرب مارات پسندیدہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے طور پر ابھری۔ دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بھارتی سرمایہ کار سر فہرست ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیوں نے 2015میں دبئی میں ہونے والی کل 135ارب درہم کی سرمایہ کاری میں سے 20ارب درہم کا سرمایہ لگایا تھا۔ برطانوی سرمایہ کاروں نے 10.8ارب درہم کاسرمایہ لگایا۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر تیسرا ہے جنہوں نے 8.4ارب درہم لگائے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں دوکھرب چالیس ارب روپے بنتی ہے۔ عرب امارات کے ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں ایرانیوں کی سرمایہ کاری 4.6ارب درہم ہے۔

Share this article

Leave a comment