Friday, 29 November 2024


اسٹیل ملز کے ملازمین کی عید سے پہلے عید

ایمز ٹی وی (تجارت) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 7 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے دو ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کر ڈالا۔ کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں پانی سے بننے والی بجلی کے منافع کا حصہ صوبے کو دینے کی خاطر 25 ارب روپے کی بینک گارنٹی منظور کر لی ۔ اس کے علاوہ حکومت نے بینک ٹرانزیکشن پر عائد اعشاریہ 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی 31 مئی تک توسیع کی منظوری دے دی ۔ ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلر سے لیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment