Friday, 29 November 2024


اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

 
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 100 انڈکس 36 ہزار 235 کی سطح پر بند ہوا۔ اس سے قبل 6 اگست 2015 میں اسٹاک مارکیٹ 36 ہزار 228 کی سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ جنوری سے اب تک اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار 418 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب جنوری 2016 کو اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت 6947 ارب روپے تھی جو بڑھ کر 7441 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے اس طرح شییرز کی مالیت میں 449 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ یکم مئی سے اب تک 22 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری ہو چکی ہے۔

Share this article

Leave a comment