Thursday, 28 November 2024


میوزک کے فروغ کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں،ارشد محمود

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکار ارشد محمود نے کہا ہے پاکستان میں فلم انڈسٹری کی کامیابی اور ترقی سے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،کراچی ایک بار فلم انڈسٹری کا مرکز بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا ماضی میں کراچی بھی میوزک انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے، لیکن غیر قانونی کام کرنے والوں نے اس انڈسٹری کو تباہ کردیا۔ پائریسی کی وجہ سے موسیقی کو پرموٹ کرنے والے ادارے ختم ہوگئے، نئے البم ریلیز کرنے کا بھی سلسلہ رک گیا۔انھوں نے کہا جس طرح فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لیے کوششیں کی گئی ہیں پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی بحالی اور اس کے فروغ کے لیے بھی اقدامات ہونے چاہیئں۔

Share this article

Leave a comment