Friday, 29 November 2024


گوگل نے کارڈ بورڈ فروخت کرنے شروع کردیے

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)ہم کیسے گیمز کھیلتے یا ٹی وی دیکھتے ہیں اس دنیا کو ورچوئل ریئلٹی یا مجازی حقیقت بالکل بدلنے جا رہی ہے۔ ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ کے ذریعے گیم کھیلتے ہوئے آپ خود کو گیم کا حصہ سمجھتے ہیں یعنی صارف خود کو اس ماحول کے اندر محسوس کرتا ہے اسی طرح ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے کوئی ٹی وی پروگرام دیکھتے ہوئے یوں گمان ہوگا کہ گویا ہم درحقیقت پروگرام کے اندر ناظرین میں بیٹھے ہیں۔

ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ میں اسمارٹ فون نصب ہوتا ہے اور اسے آنکھوں کے سامنے پہننا پڑتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ ایجاد آنے والے دنوں میں تہلکہ مچانے جا رہی ہے۔ گوگل کے مقابلے میں دیگر کمپنیز کی ورچوئل ریئلٹی ڈیوائسز کی بات کی جائے تو وہ کافی مہنگے داموں دستیاب ہیں اس کے علاوہ ان میں چند مخصوص ماڈلز کے فون ہی نصب ہو سکتے ہیں جب کہ گوگل کارڈ بورڈ کی قیمت لگ بھگ 3 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہے اور اس میں آپ اپنا اسمارٹ فون لگا کر ایک نئی دنیا میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ گوگل کارڈ بورڈ تشہیری مقاصد کے لیے پہلے بھی دستیاب تھا لیکن اب گوگل نے خود باقاعدہ یورپ میں اس کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔

Share this article

Leave a comment