Thursday, 28 November 2024


اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 50 فیصد زیادہ چلانا چاہتے ہیں

ایمز ٹی وی(ٹیکنا لوجی) کمپیوٹر پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروگرام براؤزر ہے۔ اس وقت سب سے مقبول براو¿زرز میں گوگل کروم اور موزیلا فائر فوکس شامل ہیں جب کہ ان کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا کا نام آتا ہے۔ ان تمام براو¿زرز میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ میموری کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور اگر آپ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ براؤزر میں کھلے درجنوں ٹیبز بیٹری پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس طرح براؤزر میں کھلے ضروری و غیر ضروری ٹیبز بیٹری کے جلد خاتمے کا باعث بنتے ہیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والی کمپنی اوپرا نے اپنے براؤزر کے 39 ویں ورڑن میں ایک پاور سیونگ موڈ پیش کیا ہے جسے خاص طور پر لیپ ٹاپ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیچر اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ لیپ ٹاپ زیادہ سے زیادہ دیر تک بیٹری پر چلے۔ اوپرا میں جب کوئی ویب ایڈریس لکھیں تو یہ اس کے آگے بیٹری کا آئی کن دکھا کر یاد دلاتا ہے کہ اس موڈ کو آن کرکے بیٹری کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ براؤزر خود بھی خیال رکھتا ہے اور جیسے ہی بیٹری کم ہو یہ بیک گراؤنڈ میں کھلے ٹیبز کی سرگرمیوں کو روک دیتا ہے۔ یہ بیٹری زیادہ استعمال کرنے والی اینی میشنز وغیرہ کو بھی روک دیتا ہے۔ اس طرح لیپ ٹاپ کی بیٹری 50 فیصد زیادہ کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اوپرا نے باقاعدہ اس تجربے کو آزما کر دکھایا کہ جو لیپ ٹاپ فائر فوکس اور کروم استعمال کرتے ہوئے بیٹری پر 2 گھنٹے چلا وہی اوپرا استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 3 گھنٹے کام کرتا رہا۔

Share this article

Leave a comment