Friday, 29 November 2024


آنکھوں کے اشاروںسے چلنے والی وھیل چیئر بنالی گئی

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) برازیل میں ایف ای ای سی یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ وھیل چیئر ان افراد کے لیے بنائی ہے جو فالج یا کسی ذہنی بیماری کی وجہ سے کرسی کو کسی ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی قدرت بھی نہیں رکھتے یا وہ ا?واز کے ذریعے ہدایات دینے سے بھی قاصر رہتے ہیں۔
2011 سے ماہرین نے ذہن اور کمپیوٹر انٹرفیس ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا اور اسے حقیقی زندگی میں آزمانے کی کوشش کی۔ جوائے اسٹک اور موٹر سے چلنے والی ایک وھیل چیئر میں جوائے اسٹک نکالی گئی اور اس پر کمروں اور دیواروں سے فاصلہ ناپنے والے سینسر لگائے گئے اور انٹیل کا ریئل سینس تھری ڈی کیمرہ لگایا گیا جسے ایک لیپ ٹاپ سے جوڑا گیا تھا۔
اس کا کیمرہ آنکھ ، ناک اور ہونٹوں کے 70 سے زائد اشارے شناخت کرسکتا ہے۔ اس طرح یہ چہرے کے اشاروں سے آگے اور پیچھے ، دائیں اور بائیں کے علاوہ رک بھی سکتی ہے۔ اس میں وائی فائی کی گنجائش ہے جسے دور سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وھیل چیئر کو انٹرنیٹ سے بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment