Friday, 29 November 2024


فیس بک پر ایک اور تبدیلی آنے والی ہے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک ری ایکشنز کی آمد کے بعد لائیک بٹن کو ایک جدت حاصل ہوئی۔ اس کی مدد سے لوگ پسندیدگی کے ساتھ ساتھ ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن اب فیس بک کا ارادہ ہے اس میں ایک اور تبدیلی لانے کا۔ گزشتہ دنوں آپ نے دیکھا ہو گا کہ فیس بک ری ایکشنز میں مادرز ڈے کے حوالے سے ایک پھول شامل کیا گیا تھا اس کے علاوہ فیس بک پر ویڈیوز کمنٹس کرنے کا فیچر بھی آنے والا ہے۔

لیکن اب نئی تبدیلی کے ذریعے اس میں آپ کی اپنی تصویر شامل ہو گی۔ یعنی کسی پوسٹ پر آپ جو ری ایکشن پوسٹ کرنا چاہیں گے اس کی جگہ ویسے ہی جذبات کی حامل آپ کی چھوٹی سی تصویر موجود ہو گی۔

اس کام کے لیے فیس بک آپ کی اپ لوڈ کردہ تمام تصاویر میں سے فوراً مطلوبہ موڈ کی تصویر تلاش کر کے پیش کر دے گی جو آپ پوسٹ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر سے صحیح لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کی مختلف موڈز میں بہت ساری تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ گروپ تصاویر میں درست ٹیکنگ بھی ہونی چاہیے تاکہ ہر بار کسی ری ایکشن کی جگہ آپ کی اپنی تصویر موجود ہو۔

Share this article

Leave a comment