Friday, 29 November 2024


گرمی میں اضافے ترجمان این ٹی ڈی کی وضا حت

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے

ایمز ٹی وی (لاہور ) گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ بھی بڑھ کر تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ، شہروں میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق آج صبح بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ تھی جس میں سے ہائیڈل سے 4955 ، جینکوز سے 2783، آئی پی پیز سے 7262 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 18 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے ، شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔

Share this article

Leave a comment