Friday, 29 November 2024


نواز حکومت ایک بار پھر دھرنے کی زد میں

ملازمین نعرے لگاتے اور حکومت کو کوستے رہے ، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا :ملازمین کا موقف

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب دیہی مراکز صحت کے ملازمین کا دھرنا صبح دس بجے سے جاری ہے ، کہتے ہیں جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا ۔ نعرے لگاتے ، حکومت کو کوستے اور اپنا حق مانگتے پنجاب رورل ہیلتھ پروگرام کے یہ ہیں وہ ملازمین جنہیں حکومت نے سڑکوں پر نکل آنے پر کر دیا ہے مجبور ۔ شدید گرمی میں صبح دس بجے سے مال روڈ پر بیٹھے ہیلتھ ورکرز دیہی مراکز صحت کے 5500 ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے پر پریشان ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 12 سال عوام کی خدمت کی جس کا صلہ اب بیروزگاری کی صورت میں دیا جائے گا ۔ جب تک حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا ۔

Share this article

Leave a comment