Friday, 29 November 2024


مصری طیارے کا ملبہ مل گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مصر کے تباہ ہونے والے طیارے ایئر بس اے 320 کا ملبہ اور بلیک باکس مل گیا۔ طیارہ گذشتہ روز پیرس سے انقرہ جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ یونانی جزیرے سے ملنے والا ملبہ مصری طیارے کا ہے تفصیلات کے مطابق مصر کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس مل گیا ہے۔ ملبہ مصر کے شہر اسکندریہ کے قریب سمندر میں ملا اس سے قبل طیارے کے ملبہ کی تلاش کا کام بحیرہ روم میں بڑے پیمانے پر جاری تھا۔ تلاش کے عمل میں مصری، یونانی، فرانسیسی اور برطانوی فوجی اہلکار حصہ لے رہے تھے گزشتہ روز مصر کی ہوا بازی کی وزارت نے مسافر طیارے کی بحیرہ روم میں یونان کے جزیرے کیٹے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی تھی۔ وزارت کا کہنا تھا کہ پیرس سے قائرہ آنے والی ایئر بس اے 320 تباہ ہوگئی ہے جس پر دہشت گردی کا حملہ متوقع ہے کیونکہ بظاہر اس میں کوئی تکنیکی نقص موجود نہیں تھا مصری طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 66 مسافر سوار تھے۔ مسافروں کا تعلق مصر، فرانس، برطانیہ اور دیگرممالک سے تھا گذشتہ ماہ بھی مصری ایئر لائن ہی کے ایک طیارے کو ایک اغوا کار نے ہائی جیک کرنے کے بعد اسے قبرص میں اتار لیا تھا اس سے قبل گذشتہ برس ملائیشیا کا بھی ایک طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہوچکا ہے۔ تلاش کرنے والوں نے مختلف مقامات پر جہاز کے ملبے کے ٹکڑے ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Share this article

Leave a comment