ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ کے اسلحہ تاجروں کی تنظیم ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے متحد رہنے کا عزم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا،ایسوسی ایشن کے صدر ’’کرس کوکس‘‘ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ ہم اپنے کاروبار سے دستبردارہو کر کوئی اور روزگار ڈھونڈیں “نیشنل رائفل ایسوسی ایشن” کے صدرکرس کوکس نے اپنی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں موجود ہزاروں محب الوطن شرکاء، ایسوسی ایشن کے امریکہ بھر میں 5 ملین ممبرز اور10 ملین سے زائد ہمارے سپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں امریکہ کے صدارتی امیدوار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتا ہوں امریکہ میں اسلحہ فروشوں کو قانونی مشاورت دینے والے سب سے بڑے “لیگل ایڈوائزری گروپ” کے چیف وائن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو وائیٹ ہاؤس پہنچنے سے روکا جائے،ورنہ وہ اسلحہ ایکٹ میں ترمیم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی،جس کے بعد اسلحہ فروشوں کو اپنے کاروبار کو ’’خدا حافظ‘‘ ہی کہنا پڑے گا۔ یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحہ فروشوں کے کاروبار کو آئینی و قانونی تحفظ دینے،اورامریکہ میں موجود “بندوق فری زون” ختم کرنے کا برملہ اظہا کیا تھا،جس کے بعد امریکہ کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ واضح رہے ہیلری کلنٹن بندوق مخالف سوچ رکھتی ہیں، اور اسلحہ ایکٹ میں ممکنہ ترمیم جس سے اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی مل جائے گی ،کی سب سے بڑی مخالف ہیں،اور اپنی پوری انتخابی مہم میں انہوں نے اسلحہ فری زون قائم رکھنے اور اسلحہ کی فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا پرچار کیا تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ہیلری کلنٹن کی اسلحہ مخالف پالیسی کو دیکھتے ہوئے اسلحہ فروشوں نے ہیلری کلنٹن کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
اسلحہ کے تاجروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی
- 21/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1569 K2_VIEWS
Leave a comment