Friday, 29 November 2024


ٓچھاپے سے بچنے کے لیے اہم شخصیت نے باورچی کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کردئیے

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی میگا کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، نیب نے بیکری میں چھاپہ مار کر میگا کرپشن کے 57 لاکھ ، گولڈ ،غیر ملکی کرنسی اور جائیداد کے کاغذات برآمد کر لیے ۔ نیب ترجمان کے مطابق میگا کرپشن کیس میں 15 مئی کو گرفتار کئے گئے ٹھیکیدار اسد شاہ سے دوران تفتیش انکشاف پر نیب کی جانب سے کوئٹہ کی سمنگلی روڈ پر واقع بیکری پر چھاپہ مارا گیا ۔ جہاں کچن سے 57 لاکھ روپے، گولڈ ، غیر ملکی کرنسی اور جائیداد کے کاغذات ملے ۔ دوران تفتیش اسد شاہ نے یہ بھی انکشاف کیا کے اس نے ایک اہم شخصیت کے باورچی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے بھجوائے ، نیب نے حالیہ انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جس کے بعد مزید گرفتاریوں امکان ہے ۔

Share this article

Leave a comment