Friday, 29 November 2024


ایک فون سے دوسرا فون چارچ اب ممکن

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) برطانوی انجینیئروں کی ایک ٹیم نے وائرلیس کے ذریعے بجلی ایک فون کی بیٹری سے دوسرے فون تک پہنچانے کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے اور اسے پاور شیئر کا نام دیا گیا ہے جس میں لچکدار کوائلیں اور منسلک ہونے والی جگہ ہیں اگر آپ کے فون یا اسمارٹ واچ کی بیٹری بہت کم ہوچکی ہے تو زیادہ توانائی والی واچ یا اسمارٹ فون کو آپس میں چپکا کر ایک کا چارج دوسرے میں منتقل کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں رہتی۔

اگرچہ بیٹری چارج کرنے والے لاتعداد پاور پیک بازار میں دستیاب ہیں لیکن ان وزنی اشیا کو اپنے ساتھ لے جانا ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اسی لیے یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں نے پاور شیئر نظام تیار کیا ہے جو رائج معیارات کے تحت کام کرتا ہے۔ اس میں کلاس ای ایمپلی فائر ہے جو ٹرانسمٹ سرکٹ پر کام کرتا ہے اور کیوآئی ریسیونگ سرکٹ ہے جو جارچ وصول کرتا ہے۔

اس کے بعد گھڑی سے گھڑی اور اسمارٹ واچ سے اسمارٹ واچ ملاکر صرف فون کو تھپتھپائیں اور جارچنگ شروع ہوجاتی ہے۔ اندازاً 12 سیکنڈ کی چارجنگ سے بند ہوتے ہوئے فون پر ایک منٹ بات کی جاسکتی ہے اور 2 منٹ چارجنگ سے 4ر منٹ کی گفتگو اوراتنے ہی منٹ کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے ماہرین نے چارج بھیجنے اور وصول کرنے والی 2 کوائلز بنائیں اور انہیں مختلف آلات پر آزمایا جب کوائل سے کرنٹ گزرتا ہے تو الیکٹرو میگنیٹک میدان پیدا ہوتا ہے اور وہ دوسری کوائل تک جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسمارٹ واچ کے پٹے میں ایسی کوائلیں لگا کر ان سے پاور شیئر کیا جاسکتا ہے۔

برسٹل یونیورسٹی کے تجربے سے ظاہر ہوا ہے کہ کوائل کے ذریعے 3.1 وولٹ ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں ایک کمی ہے کہ وائرلیس نظام جتنی توانائی منتقل کرتا ہے اتنی ہی فضا میں ضائع بھی کردیتا ہے یعنی ا?دھی توانائی ہی منتقل کی جاسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment