Friday, 29 November 2024


مائیکرو لینس اسمارٹ فون کے کیمرے سے اعلیٰ معیار کی تصویریں بنائے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کے مشاہدے کے لیے مائیکرو اسکوپ کا استعمال کیا جاتا ہے اور ان کی تصاویر بنانے کے لیے خصوصی کیمرے درکار ہوتے ہیں۔ اٹالین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے اسمارٹ مائیکرو آپٹکس کمپنی نے ایک انتہائی چھوٹا سا لینس تیار کیا ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کے کیمرے کے اوپر باآسانی چپکایا جا سکتا ہے۔

اس مائیکرو لینس کو بلپس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لینس ایک چھوٹے سے بینڈ پر مشتمل ہے اور اس میں چپکنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرے پر اسے چپکانے کے بعد انتہائی چھوٹے سائز کی چیزوں جیسے کہ انسانی جلد کے خلیوں، انتہائی چھوٹے حشرات یا کسی بھی چیز کا نہ صرف مشاہدہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کی انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ اس لینس کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ بلپس مائیکرو لینس کی قیمت لگ بھگ 2200 پاکستانی روپے کے برابر ہو گی جس کی وجہ سے تحقیق سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو بھرپور مدد ملے گی۔

Share this article

Leave a comment