Friday, 29 November 2024


زکا وائرس اولمپک کھیلوں میں رکاوٹ بن گیا

ایمز ٹی وی(صحت)تفصیلات کے مطابق زکا وائرس کے باعث ریو اولمپکس خطرے میں پڑ گئے۔ عالمی ماہرین صحت نے اولمپک کھیلوں کا مقام تبدیل کرنے یا انہیں موخر کرنے کی تجویز دے دی۔

عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز کے دوران زکا وائرس بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے 100 سے زائد بڑے سائنسدانوں نے متفقہ طور پر خط جاری کردیا۔

اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں کا مقام تبدیل کردیا جائے یا پھر اس کی تاریخیں بدل دی جائیں تاکہ زکا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ روکا جا سکے۔ زکا وائرس سے برازیل میں ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور اولمپک کھیلوں کی وجہ سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment