Friday, 29 November 2024


آدھے سر کا درد یعنی مائیگرین سے فالج

ایمزٹی وی(صحت)اگرچہ آدھے سر کا درد یعنی مائیگرین سے فالج کے خطرات پر پہلے ہی تحقیق ہوچکی ہے لیکن اب ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ خصوصاً خواتین اگر آدھے سر کے درد کی شکار ہوں تو وہ مستقبل میں عارضہ قلب کی شکار بھی ہوسکتی ہیں۔

اس دورے سے قبل یا دوران مریض کی آنکھوں کے سامنے روشنی کے جھماکے نظر آتے ہیں۔ بلائنڈ اسپاٹ کے ذریعے منظر کا کچھ حصہ دکھائی نہیں دیتا اور خود کو متوازن رکھنا دشوار ہوتا ہے اور اسے ’ اورا‘ کا نام دیا جاتا ہے جن افراد میں اورا نمایاں ہوتا ہے وہ فالج کے شکار ہوسکتے ہیں۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں جرمنی اور امریکا کے کئی مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا تھا جن نہیں دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مطالعہ کے بعد ان خواتین میں سے بعد میں ہزاروں نے مائیگرین کی شکایت کی اور بعض امراضِ قلب کی شکار ہوئیں جب کہ کئی خواتین موت کا شکار ہوگئیں۔

ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا کہ مائیگرین اور خصوصاً اورا کی شکار خواتین کی بڑی تعداد امراضِ قلب، دل کے دورے ، انجائنا اور فالج کی شکار ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح مائیگرین کی شکار خواتین میں فالج کا خطرہ بھی 50 فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا۔

Share this article

Leave a comment