ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)پچھلے دنوں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ ایپل آخر کار اپنے 16 جی بی ماڈل کو ختم کرکے اسٹوریج کو کم سے کم 32 جی بی تک لے جائے گا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایپل آئی فون کے اگلے ماڈل آئی فون 7 میں تو 64 جی بی برقرار رکھے گا لیکن آئی فون 7 پلس سیریز میں 64 جی بی کو بھی خیرباد کہا جا رہا ہے۔ آئی فون 7 پلس میں کم سے کم 128 جی بی اور زیادہ سے زیادہ 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔ اس طرح آئی فون اسٹوریج کے معاملے میں آئی پیڈ پرو کے برابر ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ریم کے حوالے سے بھی آئی فون سیون پلس کو ترقی دی جائے گی جس میں 3 جی بی کی ریم نصب ہو گی جب کہ اس کا اسکرین سائز 5.5 انچ ہو گا۔ آئی فون سیون پلس ایپل کا سب سے پتلا فون ہو گا اس کے پتلے ڈیزائن کو برقرار رکھنے کے لیے اس میں آڈیو جیک کو بھی ختم کیا جائے گا۔ اس ماڈل میں چارجنگ کیبل کو بھی بدلا جا رہا ہے۔ عام یو ایس بی کیبل کی جگہ اس فون کے ساتھ لائٹنگ کیبل موجود ہو گی جس کی وجہ یہ فون ایپل میک بک کی یو ایس بی سی پورٹس سے بھی چارج کیا جا سکے گا۔ اس جدید کیبل کی بدولت آئی فون سیون پلس کی چارجنگ کی رفتار بھی انتہائی تیز ہو جائے گی۔ آئی فون سیون پلس ایپل کی تاریخ کا بالکل منفرد فون ثابت ہو گا یہی وجہ ہے کہ ایپل اس پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آئے دن اس کے حوالے سے سامنے آنے والی مثبت پیش گوئیاں اس کے لیے پہلے سے مارکیٹ میں جگہ بنا رہی ہیں۔
آئی فون 7 پلس 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا
- 06/06/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1578 K2_VIEWS
Leave a comment