Thursday, 28 November 2024


نجی سیکیورٹی گارڈز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہ یونیفارم پہننے پر پابندی 

ایمزٹی وی (کراچی)  محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی سے تعلق رکھنے والے گارڈز پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والےکسی بھی ادارے سے مشابہہ وردی نہیں پہنیں گے، سیکیورٹی گارڈز کو اپنے پاس موجود اسلحے کے لائسنس کی اپنے ادارے کےاعلیٰ افسر سےتصدیق شدہ کاپی بھی رکھنا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف علاقے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئندہ 5 روز کے لئے کراچی میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی  ہے، جس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

Share this article

Leave a comment