Friday, 29 November 2024


سونے کی قیمت600روپے بڑھ کر49ہزار روپے تولہ ہوگئی

ایمز ٹی وی(بزنس) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے 1286 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600اور515 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42ہزار روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 548.57 روپے پرمستحکم رہی۔

Share this article

Leave a comment