Friday, 29 November 2024


اسٹیٹ بینک کا پیمنٹ کارڈ تحفظ کےلیے ضوابط جاری

ایمز ٹی وی(بزنس) پاکستان میں مالی اداروں کے پیمنٹ کارڈ آپریشنز، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز(پی ایس اوز) اور پیمنٹ سروس پرووائیڈرز (پی ایس پیز) کو محفوظ بنانے کے لیے ان ضوابط میں کم ازکم بنیادی آپریشنل، انتظامی، تکنیکی اور طبعی حفاظتی خواص شامل کیے گئے ہیں، یہ ضابطے عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین ضوابط اور معیارات کی بنیاد پر وضع کیے گئے ہیں۔

ضوابط کے مطابق کارڈ سروس پرووائیڈرز ،کارڈز کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی وضع اور اس پر عملدرآمد کریں گے جس میں پیمنٹ کارڈز سے متعلق متعدد خطرات، کارڈ ہولڈر کے کوائف اور اس کے طریقہ استعمال کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، ان ضوابط میں پاکستان میں یورو پے ماسٹر کارڈ ویزا (ای ایم وی) معیار کو بھی اپنائے جانے کا اختیار تفویض کیا گیا ہے تاکہ ملک کو ان ترقی یافتہ اقوام کے مساوی لاکھڑا کیا جائے جو یہ بین الاقوامی معیار اپنا چکی ہیں، ان ضوابط کے اجرا کا مقصد کارڈ سروس پرووائیڈرز کو اپنی معلومات کے تحفظ کے مقاصد کو اسٹیٹ بینک کے اسٹریٹجک مقاصد سے ہم آہنگ رکھنے میں مدد دینا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مالی نظام کے استحکام کی بنیاد تحفظ، مسابقت اور ادائیگی کے ذرائع اور ان کے انسٹرومنٹس پر ہوتی ہے، لین دین کے الیکٹرونک ذرائع کے استعمال نے عوام کے لیے فوری لین دین آسان بنا دیا ہے، پیمنٹ کارڈ کے ذریعے لین دین کی بڑھتی ہوئی نمو کے ساتھ اس سے منسلک بڑھتے ہوئے خدشات اور کمزوریوں کے باعث اس کا تحفظ اہمیت اختیار کرگیا ہے چنانچہ اسٹیٹ بینک ملک بھر میں ادائیگی کے ذرائع کے تحفظ اور سلامتی میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

Share this article

Leave a comment