ایمز ٹی وی(صحت)برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ماہرینِ جلد کے مطابق ٹریفک کے دھویں میں موجود ذرات جلد کی گہرائی تک اثر کرتے ہیں جس کے بعد جلد کا فطری نظام کمزور ہوجاتا ہے اور بیکٹیریا اور دیگر آلودگیاں جلد کی گہرائی تک پہنچنے لگتی ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق ٹریفک کی آلودگی جلد کے خلیات ( سیلز) کو نقصان پہنچا کر کولاجن کی توڑ پھوڑ کرتی ہیں جس سے نتیجتاً جھریاں اور جھایاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ مصروف شہروں کے رہائشی کئی سال تک اپنے چہرے پر آلودگی کا میک اپ پہنے رہتے ہیں اور پرہجوم ٹریفک میں رہنے والے افراد کے چہروں پر عمررسیدگی سمیت دیگر ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں داغ دھبے اور جھریاں قابلِ ذکر ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر فضائی آلودگی میں 10 مائیکروگرام نائٹرس آکسائیڈ فی مربع میٹر 10 ug/m3 جمع ہوجائے تو لوگوں کے چہرے پر جھائیاں بننے کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہے اس لیے ماہرین نے کار میں سفر کرنے والے افراد کو گاڑی کے شیشے بند کرنے اور ٹریفک کے دھویں سے بچنے پر زور دیا ہے۔