Thursday, 28 November 2024


بلی نے ننھے خرگوش کوگود لے کر ہمدردی کی مثال قائم کر دی

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) محبت اور ہمدردی کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ جو بے زبان ہونے کے سبب کھل کراس کا اظہار تو نہیں کر پاتے لیکن عمل سے یہ ثابت کر جاتے ہیں کہ وہ بھی دردِ دل رکھتے ہیں۔ عملی نمونے کے طور پر ایک بلی نے ننھے خرگوش کو گود لے کر ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔ یہ بلی نہ صرف سارا دن اس خرگوش کا خیال رکھتی ہے بلکہ با لکل کسی ماں کی طرح اس کے ناز اٹھاتے ہوئے اس کا دل بھی بہلاتی ہے۔

Share this article

Leave a comment