Thursday, 28 November 2024


برطانیہ میں کئی اہم اخبارات کی ویب سائٹس شام کے صدر بشار الاسد کے حامی گروپ نے ہیک کرلی-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 شام کے صدر کی حامی انٹرنیٹ کمپنی سیرین الیکٹرانکس آرمی نے برطانیہ کے اہم اخبارات کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے اس پر’’ہیپی تھینکس گیونگ ڈے‘‘ کا پیغام تحریر کردیا ہے، ان اخبارات میں ڈیلی ٹیلی گراف، انڈی پینڈنٹ اور ایوننگ اسٹینڈرڈ سمیت کئی دیگر اخبارات کی ویب سائٹس شامل ہیں،  ،ٹیلی گراف نے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اس مواد کو ویب سائٹس سے ہٹا دیا ہے جب کہ کسی بھی یوزرکا ڈیٹا اس سے متاثر نہیں ہوا-

 اس کے بعد گروپ کا لوگو شاہین جس کے پس منظر میں شام کا جھنڈا نظر آرہا تھا اسکرین پر لگادیا گیا- 

یاد رہے اسی گروپ نے کچھ عرصے قبل نیو یارک ٹائمز، اور مائیکرو سافٹ کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا تھا-

Share this article

Leave a comment