Friday, 29 November 2024


ترکی نے طیارہ گرانے پر روس سے معافی مانگ لی

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر اپنے روسی ہم منصب کو معذرت کا پیغام بھیجا ہے۔ اردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ معذرت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی کی فضائیہ نے ایک روسی طیارے کو مار گرایا تھا۔ اس واقعے کے بعد ترکی اور روس میں سخت کشیدگی ہو گئی تھی۔  ولادی میر پوٹن نے اس کو روس کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ صدر پوٹن کے ترجمان دمتری پسکوف کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ترک صدر نے طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے میں ہلاک روسی پائلٹ کے خاندان سے ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معافی مانگتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے ایک روسی جنگی طیارے کو ترکی کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر تباہ کر دیا تھا۔ روس نے اس واقعہ کے بعد ترکی پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں اور روسی سیاحوں کے ترکی جانے پر بھی پابندیاں لگا دی تھیں۔ روس کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ جب تک ترکی معافی نہیں مانگے جائے گا، تجارتی پابندیں نہیں اٹھائی جائیں گی۔

Share this article

Leave a comment