Friday, 29 November 2024


ترکی میں ایئرپورٹ پر دوخود کش دھماکے،36 افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش دھماکے اور فائرنگ، 36 افراد ہلاک۔ ترکی کے شہر استنبول کے بین الاقوامی اتاترک ہوائی اڈے پر دو خود کش دھماکوں اور فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے خود کش حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکا ترکی کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ترکی کے شہر استنبول کے بین الاقوامی اتاترک ہوائی اڈے پر دو خود کش حملے ہوئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق مشتبہ حملہ آوروں کو ہوائی اڈے کے داخلی راستے پر روکنے کے لیے فائرنگ کی تو انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزدق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک دہشت گرد بین الاقوامی روانگی کے ٹرمینل میں داخل ہوا اور پہلے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور بعد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے فوری بعد زخمیوں کو وہاں کھڑی ٹیکسیوں کے ذریعے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا اور پروازوں کا آپریشن معطل کر دیا گیا۔ ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے جاری ایک بیان میں ترکی میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب امریکا نے ترکی کو ہر ممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے صدر براک اوباما کو دھماکوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment