Friday, 29 November 2024


مصر: صدر حسنی مبارک کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

مصرمیں ایک عدالت ملک کے معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف سنہ 2011 میں بغاوت کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کی سازش کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بارے میں فیصلہ سنانے والی ہے۔

مصر کی اپیل کورٹ نے گذشتہ سال تکنیکی وجوہات کی بنا پر سنہ 2012 میں حسنی مبارک کو عمر قید سنائی تھِی-

اگرعدالت  نے حسنی مبارک کو اس مقدمے سے بری کیا تو  وہ رہا نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پہلے ہی بدعنوانی کے مقدمے میں تین برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مصر کے سابق وزیرِ داخلہ حبیب العدلی کے ساتھ حسنی مبارک کو بغاوت کے علاوہ قتل کی سازش کے لیے سزا سنائی گئ تھی-

مصر کی عدالت نے اگست میں حسنی مبارک کو جیل سے رہائی کا حکم دیتے ہوئے انھیں قاہرہ کے ایک فوجی ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جہاں وہ نظر بند ہیں۔

Share this article

Leave a comment