Friday, 29 November 2024


عامر نے کیےکی سزا بھگت لی،انگلش کپتان

ایمزٹی وی(کھیل) انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ پیسر نے کیے کی سزا بھگت لی،خواہش کے ٹیسٹ سیریز ان کے متنازع کردار کے بجائے اچھی کرکٹ کے حوالے سے یاد گار بنے،جیمز اینڈرسن کی غیر موجودگی میں جیک بال کیلیے کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دیگر انگلش کرکٹرز کی طرح کک نے بھی عامر کو داغدار ماضی کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سمیت فکسرز پرتاحیات پابندی کا مطالبہ کرنے کیساتھ انہیں تماشائیوں کے ممکنہ ردعمل سے بھی ڈرایا تھا، تاہم گزشتہ روز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے یو ٹرن لے لیا، انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے تاحیات پابندی کی بات ضرور کی تھی لیکن پیسر کو اس وقت اپنے کیے کی بھگتنا پڑی،اسکے بعد ہی انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت ملی ہے، وقت آگیا ہے کہ اب کرکٹ پر توجہ دی جائے اور مقابلے یادگار ہوں، ماضی میں جو بھی تنازعات رہے ہوں۔دونوں ملکوں کے مابین یواے ای میں سیریز بہت اچھے ماحول اور جذبے کیساتھ کھیلی گئی، امید ہے کہ اس کا تسلسل انگلینڈ میں بھی برقرار رہے گا اور ہم صرف کرکٹ کی بات کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ گرچہ لارڈز ٹیسٹ میں اینڈرسن کی خدمات سے محروم رہیں گے لیکن ساتھ ہی جیک بال کیلیے کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع بھی ہوگا، انھوں نے گزشتہ سال ملکی سطح کے مقابلوں میں کافی وکٹیں حاصل کی ہیں، امید ہے کہ توقعات پر پورا اترینگے، اینڈرسن کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول لینا مناسب نہیں تھا، بہتری آتے ہی دیگر ٹیسٹ میچزکیلیے دستیاب ہونگے۔

Share this article

Leave a comment