Friday, 29 November 2024


سچن ٹنڈولکر کودورہ انگلینڈمیں فاسٹ باﺅ لرمحمد عامر سے ہیں بڑی توقعات

ایمزٹی وی(کھیل)کرک انفو کو دئیے گئے انٹرویو میں عظیم بیٹسمین کا کہنا تھا’عامر ایک اچھا باﺅلر ہے اور ردھم میں آنے کے بعد وہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ 2010کے دورئہ انگلینڈ میں محمد عامرلارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5سال کے لئے کرکٹ سے دور کردیئے گئے تھے تاہم لارڈز میں وہ چھ سال بعد واپسی کرینگے۔عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر سابق کھلاڑی تقسیم ہیں تاہم ٹنڈولکر کا موقف ہے کہ لفٹ آرم فاسٹ باو¿لر کو سزا کی تکمیل کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ'میرے خیال میں جنھوں نے انھیں سزا دینے کا فیصلہ تھا وہ پوری کرچکے ہیں'۔ 2009 کی آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں ٹنڈولکر نےمحمد عامر کی 14 گیندوں کا سامنا کیا تھا جو دونوں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کے خلاف واحد مقابلہ تھا۔

Share this article

Leave a comment