Friday, 29 November 2024


مصنوعی لبلبہ مارکیٹ میں لانے کا اعلان

ایمزٹی وی(صحت)برطانوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ جسم میں انسولین کی مقدار گلوکوز کے مطابق مناسب کرنیوالا مصنوعی لبلبہ 2018ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس مصنوعی لبلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور امریکی ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کی طرف سے مصنوعی لبلبہ کی 2017ء تک منظوری متوقع ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے 2 ماہرین نے بتایا کہ اس وقت مریضوں میں مصنوعی لبلبہ کی کارکردگی کا تجرباتی جائزہ لیا جارہا ہے جس کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج آئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی لبلبہ رکھنے والے مریضوں کو گلوکوز کی مقدار پر نظر نہیں رکھنا پڑتی بلکہ مصنوعی لبلبہ گلوکوز کے مطابق خود کار طریقے سے انسولین کا اخراج کرتا ہے۔

برطانوی طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ مصنوعی لبلبہ 2018ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔

Share this article

Leave a comment