ایمزٹی وی(صحت)طب کی دنیا میں آئے روز نت نئی ایجادات سے لاعلاج سمجھی جانے والی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین طب ان بیماریوں کے اسباب جاننے کیلئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ حال ہی میں کینسر سے متعلق کی گئی ایک تحقیقق سے حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا۔ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق جلد کے کینسر کی بیماری کا بڑا سبب ہمارے مالی حالات سے ہوتا ہے۔ یعنی جو جتنی پرآسائش زندگی گزارے گا،جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔
نیویارک اسٹیٹ کینسر رجسٹری نے16امریکی ریاستوں سے ڈیٹا اکٹھا کر کے تحقیق کی جس کے مطابق مالی طور پر آسودہ افراد کو جلد کے کینسر کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ جو لوگ ساحل سمندرپر اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں یا گالف وغیرہ کھیلتے ہیں انہیں یہ بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق زیادہ گاڑی چلانے والے بھی اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ سامنے ونڈ اسکرین تو سورج کی مضر شعاؤں (الٹرا وائلٹ ریز) کو روک لیتی ہے لیکن گاڑی کے سائیڈ کے شیشوں کی وجہ سے جلد کے سرطان کا مسئلہ رہتاہے۔
ایسی ادویات بھی وجہ قرار پائی ہیں جن کے مضر اثرات کے باعث انسانی جلد الٹروائلٹ ریزکے خلاف کمزور ہوجاتی ہے۔ان ادویات میں امراض قلب کی ادویات اور جلد پر لگانے والی کریمیں بھی شامل ہیں۔