Thursday, 28 November 2024


سوئٹزرلینڈمیں تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کی تجویزپر ریفرنڈم مسترد 

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

 جنیوا۔۔.سوئٹزرلینڈ میں تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے لیے کیے گئے ریفرنڈم میں عوام نے اس تجویز کو مسترد کردیا ۔ انتیس نومبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق پچھتر فیصد ووٹرز نے حکومتی تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔حکومت کا موقف تھا کہ تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک کے قدرتی وسائل شدید دباؤ کا شکار ہیں۔سوئٹزرلینڈ کی اسی لاکھ سے زائد آبادی کا ایک چوتھائی حصہ تارکین وطن پر مشتمل ہے۔دوسرے ریفرنڈم میں سونے کے ذخائر میں اضافہ کا سوال کیا گیا تھا۔ اسے بھی 77 فیصد ووٹرز نے مسترد کردیا ہے ۔

Share this article

Leave a comment