Friday, 29 November 2024
ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔ ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے…
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)کے زیر اہتمام پنک ٹوبر مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چھاتی کے سرطان کی ابتدائی تشخیص اور علاج کے مراحل…
لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’بچیوں کو بااختیار بنانا، مستقبل کو محفوظ بنانا‘‘ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد…
اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے وفد نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کا دورہ کیا تاکہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، بنیادی ڈھانچے، اور ایچ ای…
اسلام آباد : آج سے 16 اکتوبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ اس حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم…
کراچی: مجوزہ آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے معاملے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا…
اسلام آباد : چینی وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان اجلاس میں شرکت کے لئے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف ترجمان کے…
چین کے وزیراعظم لی کیانگ تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے…

چین کے وزیراعظم لی کیانگ تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر چینی ہم منصب دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے ہمراہ تجارت، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے حکام، چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کو آپریشن ایجنسی کے وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔


وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی کیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر اقتصادی، تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون پر بات کی جائے گی جب کہ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، اعلیٰ عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ چینی وزیراعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کی جانب سے "آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ” کی اہمیت کا اظہار ہے۔

 

Page 15 of 1096